پی ٹی آئی کا جوابی وار،مریم نواز کے جوتوں، بیگز کی تفصیلات جاری کردیں

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر جوابی وار کرتے ہوئے مریم نواز کے جوتوں اور بیگز کی مبینہ تفصیلات جاری کر دیں۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کا عنوان تھا ‘مریم نواز کا بیگ کس سے بنا ہے؟’

ویڈیو میں مریم نواز کے وہ سارے جوتے اور بیگز دکھائے گئے جن کی قیمتوں کے ماضی میں خوب چرچے رہ چکے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کیا گیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ برائے مہربانی مریم نواز کی آئندہ روز ایک اور پریس کانفرنس کرائی جائے، مریم نواز میں آف دی سیریز کے خطاب کے ساتھ جی رہی ہیں، جو ہم نے انہیں دیا ہے.


پی ٹی آئی اکائونٹ سےن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیگز اورجوتوں پر ٹرولنگ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے۔

 

ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔

بعدازاں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں فرح خان کی وائرل تصاویر پر تبصرہ کیا ۔ انکا کہنا تھا وہ تصاویر تو آپ سب نے دیکھی ہوں گی جو آج کل سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، میں نے بھی دیکھی ہیں، وہ جو تین کروڑ کا اینیمل اسکن کا بیگ لیا گیا ہے وہ کہاں سے آیا؟۔

Related Articles

Back to top button