صدر نےقومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو متبادل پلان تیار

نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلئے  صدر کی طرف سے  اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا گیا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاری مکمل کرلی ،صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29 کو ہی ہوگا۔ذرائع کےمطابق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ سپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے نگراں وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائی جاسکتی ہے ۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شعبہ قانون سازی اس بارے آج سپیکر کو بریفنگ بھی دے گا ، آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت 29 فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے، صدر اکیس دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے۔

Related Articles

Back to top button