کوئٹہ بم دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ولی جیٹ کے مقام پر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

ولی جیٹ کے مقام پر سیکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور قریب آتے ہی موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد ریموٹ کنٹرول سے اُڑا دیا گیا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

افغانستان سے فائرنگ میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ جائے وقوع پر بم ڈسپوزل حکام بھی پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کر کے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ تاہم دہشت گردی کی حالیہ لہر میں پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، گزشتہ روز ضلع کرم میں افغانستان سے ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج 5 جوان شہید ہو گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button