رانا شمیم کے بیانِ کی تحقیقات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کے اہلِخانہ کی جانب سے چار وفاقی وزرا اور کچھ اینکر پرسنز کے خلاف کارروائی اور بیانِ حلفی کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کی بہو انعم احمد رانا اور ان کے بچوں محمد حمزہ رانا اور اریبہ احمد رانا کی مشترکہ طور پر دائر درخواست پر سماعت کی۔
رانا شمیم کے اہل خانہ نے ان کے بیانِ حلفی میں کیے گئے ‘انکشافات’ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور انہیں ‘بدنام’ کرنے پر وفاقی وزرا اور کچھ اینکر پرسنز کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
درخواست گزاروں کی جانب سے رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس عدالت کا کوئی بینچ پریشر میں بنا ہے، یہ بتائیں کونسا بینچ پریشر میں بنا اور ایسا کونسا فیصلہ ہے؟بعدازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔