قومی سلامتی ،خود مختاری سے متعلق مقدس فریضہ پورا کریں گے

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج قومی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ایک مقدس فریضہ کے طور پر پوری کرے گی۔

عمران خان کا ‘بندہ ایماندار ہے’ کا بت کیسے پاش پاش ہوا؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستان آرمی کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سپہ سالار نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا، اور جیو سٹریٹجک ماحول کو تیار کرنے سے متعلق آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔

بیان کے مطابق کانفرنس سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ایک مقدس فریضہ کے طور پر پوری کرے گی۔

Related Articles

Back to top button