عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عمران ںیاز کی پاکستان میں‌ بادشاہت کسی صورت قائم نہیں ہونے دینگے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کے اہم اجلاس کے دوران حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پرغور کیا گیا اور حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے پربریف کیا گیا۔

متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کریں گے اور اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے بغیر طے پا گئی تھیں۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا ، فرمانِ عمران نیازی مسترد کرتے ہیں، موجودہ حکومت عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ، اب آئین پر حملہ آور ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ الیکشن کمشن کا بیان حکومتی قانون سازی ، ای وی ایم کے غلط ہونے کا ثبوت ہے، عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے ، ایل پی جی، آٹا، چینی، ادویات عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں‌۔

حکومت ایک کلو آٹا، چینی اور سلنڈر سستا نہیں کرسکتی ، وہ نیا گھر دینے کی بات کرکے غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، اپوزیشن کے اتحاد اور جذبے کو سراہتا ہوں، اپوزیشن کی جدوجہد رنگ لائے گی۔

Related Articles

Back to top button