سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

لاہورہائیکورٹ میں سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے مجرم عابد ملہی اورشفقت بگا کی سزائے موت کیخلاف اپیلوں پرسماعت ہوئی۔پراسیکیوشن نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی۔
لاہورہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کی استدعا منظورکرتے ہوئے درخواست پرسماعت 10روز کیلئے ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021میں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایاتھا۔مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔