کرونا کیسز میں اچانک اضافہ، 50 افراد جاں بحق

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کرونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار749 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4253 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 50 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ 1731 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button