تانڈہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد53 ہوگئی

صوبہ خیبر پختونخوا کےشہرکوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کےلیے آج تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ دو روز میں مجموعی طور پر 35 بچے نکالے گئے تھے جن میں 30 جاں بحق ہوئے تھے۔ آج مزید 23 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ حادثے میں مجموعی اموات کی تعداد 53 ہوگئی۔

امدادی ٹیموں کے مطابق کوہاٹ میں واقع تانڈہ ڈیم میں بچے پکنک منانے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کشتی میں بیٹھ کر ڈیم کی سیر کرنی چاہی۔طالب علم کشتی میں سوار تھے، جو مدرسے سے تعلق رکھتے تھے، تاہم توازن بگڑ جانے کے باعث کشتی ڈیم کے بیچوں بیچ الٹ گئے۔

دوسری جانب سانحہ تاندہ ڈیم کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

گورنر نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے 16اپریل کی تاریخ دیدی

Related Articles

Back to top button