فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی سیریز کے پہلے سیزن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، پہلے سیزن کو یوم آزادی کے موقع پر عوام کے لیے پیش کیا جائیگا۔

مختصر دورانیے کے جاری کیے گئے ٹیزر میں فاطمہ جناح کو مختلف کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹیزر میں فاطمہ جناح کی زندگی کے مختلف ادوار کو دکھایا گیا ہے اور پس منظر میں ان سمیت قائد اعظم محمد علی جناح کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔ ٹیزر کو فاطمہ جناح کے نام سے جاری کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ تین سیزنز پر بنائے جانے والے ڈرامے کو اسی نام سے ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیزر میں زیادہ کرداروں کی جھلکیاں نہیں دکھائی گئیں اور نہ ہی فاطمہ جناح کے چہرے کو دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے اسے 14 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اسے یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم ٹیم نے بتایا تھا کہ اسے کسی ٹی وی چینل پر بھی نشر کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل سیریل کے ہدایت کار اور لکھاری دانیال کے افضال نے ڈان امیجز کو بتایا تھا کہ مذکورہ سیریز کی کہانی مادر ملت کے گرد ہی گھومے گی، ڈرامہ ساز نے بتایا تھا کہ ’مادر ملت‘ کی زندگی پر بنائی جانے والی سیریز میں سجل علی کے علاوہ سندس فرحان اور سامعہ ممتاز بھی فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

ویب سیریز کی کہانی فاطمہ جناح کی زندگی پر مشتمل ہے، تاہم اس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے سیاسی حالات اور فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی بھی دکھائی جائے گی۔

تین سیزنز پر مشتمل سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔

پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی کا کردار اداکارہ سندس فرحان ادا کریں گی جب کہ دوسرے سیزن میں سجل علی ’مادر ملت‘ کا روپ دھاریں گی۔

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے

سیریز کے دوسرے سیزن میں تحریک آزادی، تقسیم برصغیر اور قیام پاکستان کے واقعات دکھائے جائیں گے اور اس سیزن میں سجل علی ’مادر ملت‘ کا کردار ادا کریں گی، سیریز کا دوسرا سیزن سب سے اہم ہے، تاہم اس کے تمام سیزن ہی شاندار ہوں گے اور شائقین پہلی بار ایک منفرد کہانی کو اسکرین پر دیکھیں گے۔

دانیال کے افضال نے بتایا تھا سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز ’مادر ملت‘ کا کردار ادا کریں گی، ان کے مطابق سجل علی پچاس سالہ فاطمہ جناح بنیں گی جبکہ سامعہ ممتاز 70 سالہ مادر ملت کا روپ دھاریں گی۔

Related Articles

Back to top button