زارا نور عباس نے فہیم برنی کی فلم سائن کرلی

نامور اداکارہ زارا عباس گزشتہ سال وہ ‘پرے ہٹ لو’ نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں تھی اور اب انہوں نے ایک اور نئی فلم سائن کرلی۔ زارا نور عباس بہت جلد ہدایت کار فہیم برنی کی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں ان دونوں نے ‘دھڑکن’ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
زارا نور عباس نے اسی ڈرامے کے ساتھ اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹی وی کےلیے میرا پہلا آڈیشن فہیم برنی کو بھیجا گیا تھا، اس وقت میں نیویارک میں رہائش پذیر تھی، انہوں نے مجھ سے فوری کہا کہ میں اس ڈرامے میں کام کرنے کےلیے پاکستان آجاؤں’۔فہیم برنی کے مطابق زارا نور عباس اس کردار کےلیے سب سے بہترین انتخاب ہیں۔
ہدایت کار فہیم برنی کا کہنا تھا کہ ‘ہماری فلم کی کہانی محبت، خاندان، دوستی اور ہنسی مذاق کے گرد گھومتی ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ فلم کےلیے بہترین اور چوشیلے فنکاروں کا انتخاب کیا جائے’۔ فہیم برنی کا مزید کہنا تھا کہ ‘زارا میں وہ ہر بات موجود ہے جو اس کردار کےلیے ضروری تھی، ہمارا ارادہ ہے کہ ناظرین کو ایک ایسی فلم دیں جس سے وہ بہت زیادہ محظوظ ہوسکیں’۔ زارا نور عباس بھی اس فلم کا حصہ بننا اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے ہمیشہ سے فہیم برنی کے ساتھ کام کرنا پسند آیا، میں جانتی تھی کہ جب بھی وہ فلم بنائیں گے، یقیناً بہترین ہوگی’۔
فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی اور تفصیل سامنے نہیں آئی، البتہ یہ بات ضرور واضح ہے کہ اس فلم کی کہانی کھیل کے موضوع پر مبنی ہوگی۔
خیال رہے کہ زارا نور عباس ‘پرے ہٹ لو’ کے ساتھ ساتھ ‘چھلاوا’ نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button