چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی، آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

لاہور کے مقامی چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی پر قابو نہیں پایا جا سکا، ریسکیو کی سات گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، کرین کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

سینئر صحافی طلعت اسلم انتقال کر گئے

آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، راستہ کم ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیکل سٹور میں موجود کروڑوں روپے کی ادویات جل گئیں، ہسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، چلڈرن ہسپتال میں آج ہونے والے آپریشنز کینسل کر دیئے گئے۔

آگ کے باعث او پی ڈی بھی بند کردی گئی، مریض اور ان کے لواحقین ایمرجنسی کے باہر موجود ہیں، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعہ کو نوٹس لے لیا۔حمزہ شہباز نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

Back to top button