پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان اور زینب عمر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے سبطین خان کی درخواست پر آج بروز جمعہ 22 جولائی کو فیصلہ سنایا

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں طلب کرنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں جا سکے گی۔

 

عمران نے فارن فنڈنگ کیس 8 برس تک کیسے لٹکا کر رکھا؟

ادھر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

Back to top button