حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئیگی، ماحول جلد تبدیل ہوگا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انشااللہ تحریک عدم اعتماد آئے گی اور ماحول جلد تبدیل ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر کیس کو چوتھا سال ہے، ہم 4 سال سے کیس بھگت رہے ہیں اور جج بھی پریشان ہیں، ہم تو ہر پیشی پر آتے ہیں اور کہتے ہیں کیمرے لگائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے اور نمبر پورے ہو جائیں گے، انشااللہ تحریک عدم اعتماد آئے گی، تحریک عدم اعتماد کی تشہیر نہیں کی جاتی، یہ تب لائی جاتی ہے جب نمبر گیم مکمل ہوں، انشااللہ جلد ماحول تبدیل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کون سا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہیں ہو، ادویات سکینڈل چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز ہیں، جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہوگا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کی نوشکی آمد

شاہد خاقان نے مزید کہا کہ اداروں کے افسران کو کہوں گا کہ قانون کے دائرے میں رہیں کیونکہ آرڈیننس ختم بھی ہوسکتا ہے، حکمرانوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کر دیا، دنیا میں 16 ممالک کو پاکستان نے کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا، یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button