سری لنکن شہری قتل کیس کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمہ کا ٹرائل اب لاہور میں ہوگا۔پنجاب حکومت نے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ پراسیکیوشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ کے جج کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ کا ٹرائل کریں گے، سری لنکن شہری کے قتل کیس کی پیروی تین رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کرے گی جس کی سربراہی عبدالرؤف وٹو کریں گے۔

اسلام آباد میں‌ بلدیاتی انتخابات روک دیئے گئے

نوٹیفیکیشن کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی پیش رفت رپورٹ روزانہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ سانحہ سیالکوٹ کیس میں تفتیش آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس کے بعد ٹرائل اب لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button