اب میری تینوں بیویوں سے میرا اللہ ہی پوچھے گا۔۔۔

اپنی تین بیویوں کے ہاتھوں فارغ ہونے کے بعد دل شکستہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ شاہ کو آخری پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم تینوں سے تو واللہ، میرا اللہ ہی پوچھے گا، اب ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ۔

ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ تینوں کیلئے میرا پیغام ہے۔ ایک منٹ ایک سیکنڈ میں عقل والے سمجھ لیں کہ میں نے کس کس کے لیے کیا کچھ کیا اور جواباً مجھے کیا ملا؟ مجھے کسی کے تبصروں اور مشوروں کی ضرورت نہیں، آزمائش میں جو ربَ والے بندے ہوتے ہیں وہ صرف آزمائش میں پورا اترنے کی فکر میں ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو مکافات عمل اور آزمائش میں فرق معلوم ہوتا ہے۔ انہون نے کہا کہ عقل والوں کے سمجھنے کے لیے اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ ابھی انٹرول ہوا ہے، باقی کہانی میں بعد میں لکھوں گا جس میں سوائے سچ کے کچھ اور نہیں ہوگا۔

عمران کے دوست جاوید آفریدی کا اربوں کا کرپشن سکینڈل

انہوں نے اپنی تینوں بیویوں کیلئے پیغام میں لکھا کہ میں جا رہا ہوں۔ انشاء اللہ میرا جانا تم تینوں کے ہر پل کا آج سے ٹھہر جانا بن جائے گا۔ بشریٰ کے کہوں گا کہ میں نے کیا کچھ کیا تھا تمہارے لیے لیکن تم نہ کر پائے کچھ بھی ہمارے لیے۔ میں ناانصافی کرنے والا نہیں ہوں لیکن بہرحال بشری حجاب والی ہیں اور ان کا حجاب ڈھکا رہے گا۔ ایک شوہر کا یہی فرض اور ذمہ داری ہے، یہ اور بات کہ میرا کسی نے کچھ نہیں چھوڑا۔ اب میں تو چلا، ملتے گے پھر انٹرول کے بعد۔

Related Articles

Back to top button