پشاور :شہدا کے اہلخانہ اور افسروں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا

پاک فوج کی جانب سے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں عسکری اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج کے شہدا کے اہلخانہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں فوجی جوانوں کو اعزازت سے نوازنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہدا کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے بلوچ نوجوان کس نے اغوا کیا؟

بیان کے مطابق تقریب کے دوران 43 شہدا کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، دو افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) دیا گیا، 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

Related Articles

Back to top button