ہم میں پورے ملک کو لاک ڈائون کرنے کی صلاحیت ہے

We have the ability to lock down the whole country urdu news

We have the ability to lock down the whole country urdu newsتحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر برائے سمندرپار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہم میں قابلیت ہے کہ ہم پورے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر بندہ اسلام آباد پہنچے، لیکناس دفعہ ہم لاہور، کراچی اور اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کریں گے، ہم ان شہروں کا لاک ڈاؤن کریں گے جن پر ملکی معیشت کا انحصار ہے،جب معیشت نہیں چل سکے گی تو تب ہی حکومتی اتحاد کو صحیح معنوں میں سنائی دے گا۔

بی بی سی کو انٹرویو میں انکاکہنا تھا کہانتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی تو تحریک انصاف پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرے گی، میرا نہیں خیال کہ ہمیں ہر چیز میں اسٹیبلشمنٹ کو ملوث کرنا چاہیے، اسٹبشلمنٹ نے کل بڑا نیوٹرل کردار ادا کیا، فوج صرف آرٹیکل 245 کے تحت سرکاری اور پبلک پراپرٹی کی حفاظت کے لیے بلائی گئی تھی،ہمارا مقصد یہ دکھانا تھا کہ ہم جب چاہیں جہاں چاہیں پہنچ سکتے ہیں اور پورا ملک بند کر سکتے ہیں اور یہ سب دکھانے میں ہم کامیاب رہے ہیں

انہوں نےکہا حکومت اپنی ضد کے باعث پورا ملک تباہ کر دے گی جبکہ عمران خان کی کوئی انا یا ضد نہیں بلکہ ان کے سامنے ایک مقصد ہے، اگر 6 دن میں بنا کسی جانی و مالی نقصان کے یہ مقصد پورا ہو جائے تو یہ بہت بڑا اقدام ہو گا۔

فوج اورعوام میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرینگے

انکا کہنا تھا قومی اور بین الاقوامی حیثیت کا لیڈر سمجھوتا تو کر لیتا ہے مگر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹتا، عمران خان کو نظر آیا کہ پاکستانی پاکستانیوں کے ساتھ، فوج اور پولیس کے ساتھ لڑ جائیں گے، عمران خان کو نظر آیا بھائی بھائی کو مارے گا، جانیں جائیں گی، فائدہ شریفوں اور زرداری کو ہو گا، نظر آنے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے 6 دن بعد کا ٹائم دیا ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کے بارے میں مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ حکومت یقیناً تحریک انصاف کو پیغامات بھیج رہی ہو گی۔

Related Articles

Back to top button