آرمی چیف کی نومبر 2022 میں عہدے سے ریٹائر ہونے کی تصدیق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے عہدے میں توسیع کی اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر 2022 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

واشنگٹن میں موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جس میں کچھ پاکستانی مہمان اور غیرملکی سفارتکار بھی موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو سب سے بڑا درپیش مسئلہ معیشت کا ہے جس ک سنبھالنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ وہ نومبر 2022 میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، اور اس میں توسیع کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے، اس سلسلے میں ایک تجویز یہ بھی تھی کہ اتحادی حکومت موجودہ آرمی چیف کو الیکشن تک برقرار رکھے اور پھر نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ مسلح افواج خودکو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں، آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہئے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکار ی نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button