شہریوں کومعلومات کی فراہمی،نادراکا واٹس ایپ چینل کاآغاز

 شہریوں کو تازہ ترین، درست معلومات کی فراہمی کے لئے نادرا نے واٹس ایپ چینل کا آغازکردیا۔

ترجمان کے مطابق نادرا جیسے عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لئے واٹس ایپ چینل کا اجراء ایک جدت آمیز اقدام ہے، واٹس ایپ چینل کے آغاز کے ساتھ ہی نادراخدمات اور سہولیات کے بارے میں معلومات پر مبنی مواد شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کرنے والے شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بروقت اور فوری معلومات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی رہنمائی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شہری نادرا واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کریں اور نادرا خدمات اور سہولیات پر فوری اور درست معلومات حاصل کریں۔

Related Articles

Back to top button