ابھیشک بچن سے پہلے ایشوریہ کی ایک اور شادی کا انکشاف


بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن سے شادی کرنے سے پہلے بھی ایشوریا بچن نے شادی کی تھی۔ جی ہاں، یہ سچ ہے، لیکن ایشوریا کی پہلی شادی کسی مرد سے نہیں بلکہ درخت سے ہوئی تھی اور اس کا بنیادی مقصد جوڑے کو بدشگونی سے بچانا تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی شادی انڈسٹری کی ان شادیوں میں سے ایک تھی جسے بھارتی میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا پر بھی کافی پذیرائی ملی۔

2007 میں ہونے والی شادی کو کچھ اس وجہ سے بھی ضرورت سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی کہ تب اداکار جوڑوں کی تعداد کچھ زیادہ نہیں تھی، اور ایشوریا اپنے کیرئیر کی بلندیوں پر تھیں، تب کئی دیگر اداکاروں کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں بھی عام تھیں ۔تاہم ابھیشک اور ایشوریا رائے کی شادی سے پہلے یہ خبر خوب گردش کرتی رہی کہ اداکارہ کی کنڈلی ابھیشیک کی کنڈلی سے مل نہیں رہی اور ایشوریا ‘مانگلک’ ہیں جس کی وجہ سے ان کی شادی پہلے درخت سے کروائی جائے گی اور پھر ابھیشک سے ہوگی تاکہ بدشگونی سے بچا جا سکے۔

ہندو مذہب میں مانا جاتا ہے کہ جو شخص مانگلک ہوگا اس کا جیون ساتھی شادی کے کچھ عرصے بعد چل بسے گا، اسی لیے برے شگون سے بچنے کی خاطر اس شخص کی پہلے یا تو درخت یا کسی جانور سے شادی کرا دی جاتی ہے، یہ خبر تب پھیلنا شروع ہوئی جب ابھیشک کے گھر والوں نے اعلان کیا کہ شادی ان کی رہائش گاہ ’جو ہو‘ میں ہوگی اور زیادہ ہنگامہ نہیں ہوگا، اس اعلان کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ آخر معاملہ کیا ہے؟

تاہم شادی کے بعد ایک انٹرویو میں ایشوریا نے اس موضوع پر بات کی تھی اور کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ یہ بات کہاں سے آئی؟ میں جب بھی بیرون ملک جاتی ہوں لوگ یہ ہی سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کی درخت سے شادی ہوئی تھی؟ ایشوریا کے مطابق بھارتی میڈیا نے ان کی شادی پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی جس کا انہیں دُکھ ہے، ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کہاں ہے وہ درخت ؟ مجھے دکھاؤ، ایشوریا کی شادی صرف میرے بیٹے سے ہوئی ہے، آپ سمجھ لیں وہ درخت میرا بیٹا ابھیشک ہی ہے، خیال رہے کہ بھارت میں آج بھی متعدد لوگ سمجھتے ہیں کہ ایشوریا رائے کی شادی ابھیشک سے قبل ایک درخت سے کروائی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button