احسن خان کو کس بھارتی سٹار کیساتھ کام کی آفر ہوئی؟


معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی جانب سے فلم مین کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میں اپنی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے کام نہیں کر سکا تھا۔ حال ہی میں اداکار احسن خان اور اداکارہ عائشہ عمر اپنی آنے والی نئی فلم رہبرا کی تشہیر کے لئے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے فلم اور اپنے ماضی سے متعلق واقعات پر تبصرے کیے۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے احسن خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو بالی ووڈ کی کوئی فلم آفر نہیں ہوئی؟ جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم آفر ہو چکی ہے جوکہ سپر سٹار اکشے کمار کے ساتھ ایک لیڈنگ رول کی تھی مگر اس آفر کو مسترد کرتے ہوئے اپنے دوست کو ریفر کر دیا۔

ایسا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میری اس وقت شادی ہوئی تھی اور مجھے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون پر جانا تھا تو میں نے اپنے ساتھی اداکار دوست میکائل کو کہا کہ تم وہ فلم کر لو۔ اداکار نے بتایا کہ جب میں ہنی مون سے واپس آیا تو میکائل نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے آفر قبول کیوں نہیں کی جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں، کام تم کرو یا میں، ایک ہی بات ہے کیونکہ ہم اچھے دوست ہیں، یہ واقعہ سن کر عائشہ عمر نے حیرانی کا اظہار کیا اور احسن خان اور میکائل کی دوستی کو مثالی قرار دیا۔

یاد رہے کہ امین اقبال کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ’رہبرا‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں احسن خان اور عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم 24 جون کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔اس سے پہلے احسن خان فلم بلی، گھر کب آئو گے، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری، سلطنت، چشم نم سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button