اداکارہ انمول بلوچ خاندان میں شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی؟

https://youtu.be/qF08atM18O8

ماڈلنگ سے شوبز میں قدم رکھنے والی انمول بلوچ نے بتایا ہے کہ جب سے وہ شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی ہیں ان کے والدین کے پاس ان کی شادی کے لیے بہت رشتے آ رہے ہیں لیکن وہ ہر بار شادی کے لیے منع کر دیتی ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک تو وہ خاندان میں رشتے داروں سے شادی نہیں کرنا چاہتیں اور دوسرا وہ شوبز کیرئیر کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ انمول نے اداکاری کا آغاز 2016 میں ڈرامہ سیریل ’’کمبخت تنو‘‘ سے کیا، اس کے بعد انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامے بے دردی سیاں، اور ٹی وی ون کے ڈرامے ’’جلتی بارش‘‘ سے اپنی پہچان بنائی۔

اداکار ساجد حسن کے ٹی وی شو میں شرکت کرتے ہوئے انمول نے اپنے کیریئر، اہل خانہ اور شادی سے متعلق منصوبوں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پہلی بار محسن مرزا نے اداکاری میں چانس دیا اور یہ کہ وہ اپنی خوبصورتی نہیں بلکہ ٹیلنٹ کی وجہ سے مشہور ہوئیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ 6 بہن اور بھائیوں میں سے پانچویں نمبر پر ہیں، اور ان سے ایک چھوٹے بھائی ہیں، جبکہ باقی سب ان سے بڑے ہیں۔ انمول بلوچ کے مطابق ان کے ایک بھائی لندن میں پڑھتے ہیں جبکہ والدین کو وہ نہیں بلکہ بڑے بہن اور بھائی زیادہ پیارے ہیں، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ والدہ کو بہت پیاری ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے خاندان میں کسی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اداکاری کا شوق تھا۔ ان کے والد کچھ عرصہ پہلے امریکی سفارت خانے کی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ ایک سوال پر انمول بلوچ نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق شمالی سندھ کے ضلع کشمور سے ہے اور وہاں ان کا اپنا گاؤں ہے، جہاں ان کے دیگر رشتے دار بھی رہائش پذیر ہیں، شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ابھی وہ بچی ہیں، اس لیے وہ شادی نہیں کریں گی۔

انمول نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کے لیے بہت رشتے آتے ہیں جو کہ تمام کے تمام گاؤں سے آتے ہیں اور زیادہ تر ان کے کزنز رشتہ بھیجتے ہیں، جنہیں وہ مسترد کر دیتی ہے چونکہ وہ رشتہ داروں میں شادی نہیں کرنا چاہتیں اور ویسے بھی ابھی وہ اپنا شوبز کیرئیر آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ انمول کے مطابق وہ شادی کر کے دوبارہ گاؤں نہیں جانا چاہتیں، اس لیے کزنز کے رشتوں کو منع کر دیتی ہیں، انکا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتیں، لیکن ان کی شادی کبھی بھی ہوسکتی ہے، اس میں دو سال بھی لگ سکتے ہیں اور 10 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔انمول بلوچ نے کہا کہ ایسی بات نہیں کہ انہیں مرد پسند نہیں، مرد بھی اچھے ہوتی ہے لیکن ابھی وہ مردوں کے ساتھ تعلق بنانے اور نبھانے کی عمر کو نہیں پہنچیں۔

Related Articles

Back to top button