اداکارہ بپاشا باسو 44 برس کی عمر میں مان بن گئیں

عالیہ بھٹ کے ہاں بچے کی پیدائش کے چند روز بعد بھارتی شو بز انڈسٹری کی ’جنگلی بلی‘ کہلانے والی اداکارہ بپاشا باسو بالآخر 44 سال کی عمر میں پہلے بچے کی ماں بن گئیں ہیں۔ بپاشا اور انکے شوہر کرن سنگھ گروور نے انسٹاگرام پوسٹس میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔ دونوں نے ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے بیٹی کی پیدائش کی تاریخ 12 نومبر بتائی اور بیٹی کا نام ’دیویا باسو سنگھ گروور‘ بتایا۔ تاہم دونوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اداکارہ نے بچے کو کہاں جنم دیا اور اب ماں اور بیٹی کی صحت کیسی ہے؟

دونوں کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق کی گئی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور نوزائیدہ بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔یاد رہے لہ بپاشا باسو جنوری میں اپنی سالگرہ مناتی ہیں اور وہ جنوری 2023 میں 44 سال کی ہوجائیں گی۔ اگست 2022 میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بیپاشا باسو اور کرن سنگھ نے پریگننسی شوٹ کے ذریعے نئے مہمان کی آمد کی خبر دی تھی۔ اپنی پوسٹ میں بالی وڈ اداکارہ بیپاشا باسو نے لکھا ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں۔ دونوں نے چند سال تعلقات میں گزارنے کے بعد اپریل 2016 میں شادی کی تھی۔

Related Articles

Back to top button