’’اداکارہ ثنا جاوید کا شوہر شعیب ملک پر فخر کا اظہار‘‘

معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کی ان دیکھی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شوہر پر فخر کا اظہار کر دیا، ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، کرکٹر نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جو 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی سے شعیب ملک کو بیٹا بھی ہے۔اسی طرح ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے2020 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان ممکنہ طور پر 2023 میں طلاق ہوئی لیکن دونوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی، اپنی پہلی شادیوں کی ناکامی کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کی، دونوں کی شادی پر پاکستان سمیت بھارت کے افراد بھی حیران رہ گئے اور ان کی شادی دونوں ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی۔اب ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کی ایک اور ان دیکھی تصویر شیئر کردی، جس میں دونوں کو عروسی لباس میں ایک دوسرے سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں ثنا جاوید نے شوہر شعیب ملک کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈز رنز بنانے پر فخر کا اظہار بھی کیا، ثنا جاوید نے شعیب ملک کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے پر ان پر فخر کیا اور پوسٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی، شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بنے ہیں۔

Related Articles

Back to top button