’’اداکارہ زارا نور عباس دوسری مرتبہ اُمید سے‘‘

معروف اداکارہ زارا نور عباس دوسری مرتبہ حاملہ ہو گئی ہیں جس کا اظہار انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا، شیئر کردہ تصویر میں زارا نور نے ہاتھ میں ڈونٹ اٹھا رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر اسد صدیقی بیک گرائونڈ میں پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’راؤنڈ 2، انشااللہ‘‘، اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بچے اور فیملی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں، اس پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ زارا نور عباس کے پہلے بچے کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی جو فوری طور پر انتقال کر گیا تھا، اس حوالے سے اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ اُن کی اہلیہ کا پہلا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کے باعث بچے کی قبل از وقت (6 ماہ کے) بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود اپنے اور زارا نور عباس کے بچے کی تدفین کی تھی جبکہ بچے کے انتقال کی وجہ سے زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں، زارا نور عباس کی جانب سے خوشخبری کے اعلان کے بعد ساتھی اداکاروں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیئے۔اداکارہ اور ماڈل میرب نے لکھا کہ ’میں خالہ بننے کا انتظار نہیں کرسکتی، انشااللہ‘، اس کے علاوہ صبور علی، منال خان، ایمن خان، سارا خان، صدف کنول ، ماورہ حسین، اریشہ رضی خان اور دیگر اداکاروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد دی۔زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں آئی تھیں مگر بعد ازاں یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ اداکارہ کا حمل ضائع ہوگیا۔مگر اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ان کی اہلیہ کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کے باعث بچے کی قبل از وقت (6 ماہ کے) بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو فوری طور پر انتقال کر گیا تھا جس کی تدفین انہوں نے اور ان کی شوہر نے خود کی تھی۔

Related Articles

Back to top button