اداکارہ صبا قمر کس اداکار کی بیوی بننے بنتے رہ گئیں؟


اداکارہ عاصمہ نعمان نے اپنے اداکار شوہر کی پسندیدہ اداکارہ کے نام کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر نعمان حبیب کی مجھ سے شادی نہ ہوتی تو وہ اداکارہ صبا قمر سے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے، یاد رہے کہ نعمان اور عاصمہ نے 2016 میں کیریئر کے آغاز میں شادی کی تھی، تب تک عاصمہ نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا۔ کم عمری میں شادی کرنے کے بعد عاصمہ نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان کو دو بچے بھی ہیں۔ رواں برس جون میں دونوں کی علیحدگی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت جاری کی تھی۔ عاصمہ نے وضاحتی ویڈیو میں بتایا تھا کہ بعض سوشل میڈیا پیجز پر انکی شوہر سے علیحدگی کی خبریں چلائی جا رہی ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عاصمہ نعمان نے علیحدگی اور تشدد کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔ اب دونوں میاں بیوی نے ایک ٹی وی چینل کے کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں اور اداکارہ نے بتایا کہ اگر ان کے شوہر کی ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو وہ کس اداکارہ سے شادی کرتے؟ عاصمہ نعمان نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید کو عائشہ عمر پسند ہے، اُسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں عاصمہ نعمان نے بتایا کہ اگر ان کی شادی ان کے شوہر سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی کر لیتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر صبا قمر کو بہت پسند کرتے ہیں اور اگر ان کی شادی میں ذرا سی بھی دیر ہو جاتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی رچا لیتے، اسی دوران اداکار نعمان مسکراتے رہے اور اعتراف کیا کہ انہیں صبا قمر پسند ہیں۔عاصمہ نے مزید کہا کہ اگر ان دونوں کی شادی نہ ہوتی تو نعمان حبیب سے کوئی بھی لڑکی شادی کر لیتیں کیونکہ ان کے شوہر بہت ہی اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

Related Articles

Back to top button