اداکارہ عائشہ عمر اب تک فٹ اور جوان کیوں ہیں؟

اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی لگژری اور ظاہری اشیا پر رقم خرچ نہیں کرتی ہیں بلکہ اس کی بجائے اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے متوازن کھانے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔اپنے مداحوں کو یہ بات سمجھانے کے لیے اداکارہ نے بتایا کہ ’میں فیڈ ڈائیٹ نہیں کرتی بلکہ میں کھانے میں کیمیکل سے محفوظ اشیا کھانے کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی تصور وہ اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کو بھی سمجھانا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے کھانے کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ عام لوگوں کی طرح میں ڈائیٹ میں بھوکی نہیں رہتی اور گھاس نہیں کھاتی، ایک اچھی مصروف زندگی گزارنے کے لیے صحت مند رہنا ضروری ہے اور یہ متوازن غذا کے بغیر ممکن نہیں ہے، مجھے کھانے میں مزہ آتا ہے، میں جو کھاتی ہوں، اس سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور، ٹھیک ہے، میں جینے کے لیے کھاتی ہوں!”
عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ پاکستان میں ایسی جگہیں بہت کم ہیں جہاں مقامی پیداوار اور اجزاء سے تیار کردہ “صاف، غیر پروسیس شدہ، کیمیکل ، ہارمون، کیڑے مار دوا، ٹاکسن فری کھانا پیش کیا جاتا ہے۔اداکارہ کی خوراک میں ابلا ہوئے چکن، گوشت کے ساتھ سبزیاں، گری دار میوے، بیج، اور پھل بھی شامل ہوتے ہیں تاہم اداکارہ باہر کے بنے ہوئے کھانے اور جنک فوڈ سے اجتناب کرتی ہیں، عائشہ عمر کے مطابق میں کوشش کرتی ہوں کہ صرف تازہ اور صاف ستھرا کھانا کھاؤں، میں ناریل کے تیل یا دیسی گھی سے کھانا پکاتی ہوں۔
عائشہ عمر نے مزید بتایا کہ وہ اعلیٰ معیار کے نامیاتی وٹامنز اور سپلیمنٹس کو خریدنے کے قابل ہونے پر شکر ادا کرتی ہیں، میری زیادہ تر کمائی سفر کرنے اور اچھے معیار کے کھانے اور سپلیمنٹس کی خریداری میں جاتی ہے، مجھے مہنگے برانڈڈ جوتوں اور تھیلوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں اپنا پیسہ اپنے جسم اور اپنی صحت پر خرچ کرنا چاہتی ہوں۔