اداکارہ مدیحہ رضوی، حسن نعمان کی 8 برس بعد راہیں جُدا


معروف پاکستانی جوڑی اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان نے ازدواجی زندگی کے 8 سال بعد اپنی راہیں جدا کر لیں، مدیحہ نے شادی ختم ہونے کی انسٹا گرام پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اور حسن نے شادی بچانے کی بہت کوشش کی، پہلے دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی لیکن اب طلاق ہو گئی ہے۔
مدیحہ نے بتایا کہ انہوں نے رشتہ بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی مگر جب بات نہ بنی تو انہوں نے بہتر انداز میں طلاق لینے کا فیصلہ کیا، مدیحہ کے مطابق طلاق ہوجانے کے باوجود وہ ایک خاندان کے طور پر آگے بڑھیں گے، کیونکہ وہ اور حسن نعمان دو خوبصورت بچیوں کے والدین ہیں اور ان کی پرورش ان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اپنی ازدواجی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ آگے بھی ان کی زندگی کو ایسے ہی نجی رکھا جائے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں سابق شوہر سے تعلقات کشیدہ ہونے کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کی طلاق کی پوسٹ پر شوبز شخصیات نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے 2014 میں شادی کی تھی لیکن ان کی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، مدیحہ رضوی نے اپریل 2022 میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی سے قبل ان کے اور نعمان کے درمیان 11 سال تک دوستی رہی۔ نعمان کئی سال سے انہیں شادی کی پیش کش کرتے رہے تھے مگر وہ نہیں مانتی تھیں۔ مدیحہ نے بتایا تھا کہ ان دونوں کے والدین کے بھی خاندانی تعلقات تھے، اس لیے ان کے اور حسن نعمان کے درمیان اچھی دوستی ہو گئی، اداکارہ نے بتایا تھا کہ چونکہ وہ حسن نعمان کو اپنا دوست سمجھتی تھیں، اس لیے ان سے شادی کرنے کا خیال بھی ان کے دل میں نہیں آتا تھا اور ان کیلئے ویسے جذبات بھی نہیں رکھتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو حسن نمکو فون کر کے کہا کہ چلو شادی کر لیں، مدیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اگرچہ حسن نعمان کو خود شادی کے لیے فون کیا، تاہم انہیں ایسا لگتا رہا کہ وہ بہت بڑی غلطی کر رہی ہیں، اس لیے شادی کی رات فرار ہونے کا منصوبہ بھی بنایا تھا مگر اس پر عمل نہ کر سکی تھیں۔
اپریل 2023 میں دیے گئے اع انٹرویو میں مدیحہ رضوی کی باتوں سے ایسا محسوس نہیں ہو رہا تھا کہ ان کے اور شوہر کے تعلقات کشیدہ ہیں، تاہم اب انہوں نے طلاق کی تصدیق کر کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔

Related Articles

Back to top button