اداکارہ میرا نے صبا قمر سے ناراضی کا اظہار کیوں کیا؟


تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا نے ساتھی اداکارہ صبا قمر سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبا قمر پہلے دن سے ہی نہیں چاہتیں کہ میں شوبز میں کام کروں یاکسی پراجیکٹ میں نظر آئوں۔ نجی ٹی وی کے شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سکینڈل کوئین نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں موجود صبا قمر کے دوستوں سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ مجھے پسند نہیں کرتیں اور پروڈیوسرز سے کہتی ہیں کہ وہ مجھے اپنے پراجیکٹس میں کاسٹ نہ کریں۔

میرا کے اس الزام پر ٹی وی میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ آپ تو صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ لوگ نہیں چاہتے ہوں کہ آپ دونوں ایک ساتھ نظر آئیں، میزبان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آپکا صبا قمر سے متعلق یہ تاثر محض غلط فہمی پر مبنی ہو۔ لیکن میرا کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مجھے صبا قمر سے متعلق بتایا وہ صبا کے دوست ہیں اور ان کے قریبی لوگ ہیں، میرا کا مزید کہنا تھا کہ آج میں سوچ کر آئی تھی کہ میں کوئی بات دل میں نہیں رکھوں گی، جو بھی شکایات مجھے سننے میں آتی ہیں میں آج وہ سب بتاؤں گی۔

میرا کے الزام کا جواب دیتے ہوئے صباقمر نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں کسی بھی شخص سے میرا کے ساتھ کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Related Articles

Back to top button