اداکارہ نمرہ خان کا ناکام شادی کے متعلق اہم انکشاف


کامیڈی سیریز ’’کس دن میرا ویا ہووے گا‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ناکام شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طلاق نہیں ہوئی بلکہ انہعن نے خود شوہر سے خلع حاصل کی تھی۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلے میں سوچتی تھی کہ اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے، اس لئے میں بھی اب اس پر کھل کر بات کرتی ہوں۔ نمرہ نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہئے کہ بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہئے کہ وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی خلع لینے کا فیصلہ تب کیا جب شوہر کا تشدد حد سے بڑھ گیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ نمر خان چبھن، خواب تعبیر، شریک حیات، پہلی جمعرات، چھوٹٰ سی غلط فہمی، میرے خدا، میرے ہمدم، جب وی ویڈ، سایہ دیوار بھی نہیں، کیسی خوشی لے کے آیا چاند جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button