اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو ’’بیٹ مین‘‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو بیٹ مین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے کبھی نہیں گھبراتی ہیں، فلم ساز ہنسل مہتہ اور اداکار ذیشان ایوب کی جانب سے تعریف اور تنقید کے جواب میں اداکارہ نے کہا میں تسلیم کرتی ہوں کہ میں باصلاحیت ہونے کے ساتھ بدتمیز بھی ہوں اور وہ عظیم ہیں۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت نے خود کو بیٹ مین سے تشبیہہ دی ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’اس بات پر دائیں اور بائیں (خیالات رکھنے والوں) سمیت سب اتفاق کرتے ہیں کہ ایک تو میں بہت بدتمیز ہوں، دوسرا یہ کہ میں بہت تشدد پسند اور انتہا پسند بھی ہوں، مجھے تشدد پسند ہے اور تشدد بھی مجھے پسند کرتا ہے۔تیسری بات یہ کہ میں تھوڑی بگڑی ہوئی اور بہت ضدی ہوں، چوتھا یہ کہ میں خوفناک حد تک ٹیلنٹڈ ہوں، مطلب سب سے عظیم۔ اس کو کہتے ہیں بیٹ مین، وہی ہوں میں۔کنگنا نے ہنسل اور ذیشان کے انٹرویوز کے کلپس بھی شیئر کیے جن میں وہ ان کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔فلم ساز ہنسل مہتہ جن کا اپنی فلم ’سمرن‘ کے دوران کنگنا رناوت سے جھگڑا ہوا تھا، نیوز چینل ’آج تک‘ کو بتایا کہ ’انڈیا میں شاید کنگنا جیسی کم ہی اداکارائیں آئی ہوں، جو ماضی میں کام کیا ہے وہ بہت اچھا ہے، سمرن بھلے وہ فلم تھوڑی کمزور تھی، لیکن اس میں آپ کنگنا کی پرفارمنس میں کوئی غلطی نہیں نکال سکتے۔ایک اور انٹرویو میں اداکار ذیشان ایوب نے کہا کہ ’ایک وقت تھا جب کنگنا بطور اداکارہ شاندار تھیں، جب انہوں نے کوئین اور تنو ویڈز منو ریٹرنز کیں، فلم ساز انوراگ کشیپ نے بھی کنگنا رناوت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکاروں میں سے ایک قرار دیا۔

Related Articles

Back to top button