اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا ٹرولنگ کم کیوں ہوگئی؟

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا حل نکال لیا ہے اب وہ نفرت سے بھرپور پوسٹس کو پڑھتی ہی نہیں ہیں بلکہ صرف دوستوں اور رشتے داروں کی رائے کو اہمیت دیتی ہیں۔اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ وہ نہیں پڑھتیں کہ نفرت کرنیوالے ان کے پروفائل پر کیا لکھتے ہیں تاہم اگر کوئی ٹرولنگ ان کے دوستوں اور کُنبے والوں کی طرف سے آئے تو وہ اس پر توجہ دیتی ہیں، ’اب میرے کیخلاف ٹرولنگ شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔اپنے پرستاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ دوسرے سرے پر ایسا نہیں ہے کہ شیطان یا نفرت کرنے والے بیٹھے ہیں بلکہ وہ صرف آپ کے پرستار ہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں اور اپنے آپ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اگر کوئی رشتہ ٹوٹ جاتا ہے تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اب تک اپنی زندگی میں بالکل ویسے ہی کام کیے جیسا وہ چاہتی تھیں اور انہیں زندگی میں کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں، میں نے چیزیں اپنی سوچ یا عقل کے مطابق کیں اور اپنے تعلقات سے اچھی طرح سے لطف اٹھایا اس لیے مجھے کسی تعلق کے بنانے کا ایک لمحے کے لیے بھی افسوس نہیں ہے، غلطیوں سے سیکھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہٰیں لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے، اب وہ وہی کرتی ہیں جو انہیں صحیح لگتا ہے۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بہت سی چیزیں بالکل نارمل ہیں، اس لیے وہ ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہیں، ’ہاں، میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی رشتوں کی حفاظت کی جانی چاہئے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button