اداکار شہریار منور اور سجل علی کی دھلائی کی کیا وجہ ہوئی؟


اداکار شہریار منور اور اداکارہ سجل علی رومانوی انداز میں فوٹو شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، دونوں شوبز سٹارز نے فیشن میگزین ’’ہیلو’’ کیلئے فوٹو شوٹ کرایا تھا، جس پر صارفین کی اکثریت نے ناراضی کا اظہار کیا۔ شہریار منور اور سجل علی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے، دونوں اداکاروں نے چند دن قبل فیشن میگزین کیلئے کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے شہریار منور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ وہ ہمیشہ طلاق یافتہ اداکاراؤں کیساتھ ہی بولڈ فوٹو شوٹ کرواتے ہیں، اسی طرح کچھ افراد نے ان کے فوٹو شوٹ کو سماجی روایات کے خلاف قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت زبان کا استعمال بھی کیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی پچھلے کچھ مہینوں سے اپنے شوہر اداکار احد رضا میر سے علیحدہ ہو چکی ہیں تاہم ابھی انکی طلاق نہیں ہوئی۔
دوسری جانب شہریار منور نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لوگوں کے لیے لکھا کہ وہ یہ بات یاد رکھیں کہ وہ ایک اداکار ہیں جنکا کام کرداروں کو ادا کرنا ہوتا ہے، شہریار نے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس قدر نرگسیت اور خودپسندی پر مبنی فوٹو شوٹ کے پیچھے رومانوی تعلقات اور جوڑوں کے درمیان تشدد اور اختلافات کو دکھانے کی کہانی چھپی ہوئی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ فوٹو شوٹ کا مقصد معروف فیشن، ادب اور شوبز کی جوڑیوں کے درمیان رومانس اور ان کے تعلقات میں آنے والے اختلافات، شادیوں، لڑائی جھگڑے اور پھر طلاقوں کے واقعات کو دکھانا تھا، شہریار منور کے مطابق فوٹو شوٹ کا خیال امریکی اداکار آرتھر ملر اور مارلن منرو کے رومانوی تعلقات سے لے کر کمال امروہی اور روحی بانو کی محبت، شادی اور پھر اختلافات جیسی کہانیوں سے لیا گیا تھا۔
ان کے مطابق فوٹو شوٹ میں دکھایا گیا کہ کس قدر ایک دوسرے سے محبت کرنے والی شخصیات بھی اپنے ہی سحر اور خود پسندی میں گم رہتی ہیں اور اپنے ساتھی کو اہمیت ہی نہیں دیتیں۔ شہریار نے اُمید کا اظہار کیا کہ شائقین بھی ان کی تصاویر کو دیکھ کر اتنا ہی محظوظ ہوئے ہوں گے، جتنا وہ اور سجل علی فوٹو شوٹ کرواتے وقت ہوئے، شہریار منور کی طرح سجل علی نے بھی اپنے انسٹا گرام پر تصاویر کو شیئر کیا اور لوگوں نے ان کی پوسٹس پر کمنٹس کرتے ہوئے ان پر بھی نہایت کھلے الفاظ میں تنقید کی، تمام سجل علی نے اس تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا جواب ہی نہیں دینا چاہتیں۔

Related Articles

Back to top button