سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزم کی مدد کرنے والے دیگر ملازمین کے کرداروں‌ سے بھی پردہ فاش کر دیا ہے۔

سیاہ کشمش موذی بیماریوں‌ سے بچائو میں‌ مددگار

تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگرملازمین کےکرداربھی سامنے آگئے ہیں جس میں ملزم کے ساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کوہسپتال لے کرگیا، ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پرانہیں گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے بیان میں بتایا کہ ملزم فہدکوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینےکی کوشش کی تھی جب کہ پولیس حراست میں لے پالک فہداپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

Related Articles

Back to top button