اداکار میکال ذوالفقار شادی میں جلدی کے حامی کیوں نہیں؟

معروف اداکار میکال ذوالفقار نے شادی کے خواہاں نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ شادی میں ہرگز جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ جس شخص کے ساتھ ساری زندگی گزارنی ہے اس کو اچھے سے سمجھ لینا چاہئے۔اداکار نے پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہو سکتی ہے، لیکن ہر محبت کی شدت مختلف ہوتی ہے، انہیں 18 یا 19 سال کی عمر میں پہلی یکطرفہ محبت ہوئی لیکن نہ چل سکی۔اداکار نے شادی کرنے سے متعلق مشورہ دیا کہ کہ ’جس شخص سے آپ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں پہلے انہیں اچھی طرح جانیں۔ انسان کو پہلے جاننا ضروری ہے، بہت جلدی شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے، بس انسان کو جانیں اور اپنے آپ کو جانیں۔یاد رہے کہ اداکار میکال ذوالفقار نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، ایک فیس بک پوسٹ میں اداکار نے کہا تھا کہ ’میری 6 سالہ شادی اختتام پزیر ہوگئی ہے، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے، سارہ بھٹی اور میکال ذولفقار کے ہاں دو بیٹیاں بھی ہیں۔طلاق کے بعد دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میکال ذوالفقار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فی الحال دوسری شادی سے متعلق نہیں سوچا اور اس وقت ان کی زندگی میں دوسری ترجیحات ہیں اگرچہ ان سے شادی کے لیے بعض لڑکیوں نے ان سے اظہار بھی کیا ہوگا لیکن فی الحال شادی کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے۔میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ تاہم اگر قسمت میں لکھا ہوگا تو جب ان کی شادی ہونی ہوگی تو وہ کرلیں گے چوںکہ اب ان کے بچے بھی ہیں، اس لیے انہیں مستقبل میں جو بھی فیصلہ کرنا پڑا وہ انہیں نظر میں رکھ کر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button