اداکار انیل کپور کو ساتھی اداکاروں سے کیا شکوہ ہے؟


بھارتی فلم انڈسٹری کے لکھن ’’انیل کپور‘‘ نے اپنے ساتھی اداکاروں کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیکی شیروف سمیت فلم انڈسٹری کے تمام اداکار مجھ سے جلتے ہیں، 66 سالہ اداکار آج کل اداکارہ نیتو کے ساتھ اپنی فلم ’’جُگ جُگ جیو‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انیل کپور سے متعلق ساتھی اداکار کئی بار اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ کافی خود پسند انسان ہیں اور سیٹ پر کچھ ایسی حرکتیں کرتے ہیں جس سے دیگر اداکار کبھی کبھی تنگ ہو جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران جب اس بات کا تذکرہ ہوا تو انیل کپور نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں ایسی حرکتیں اس لیے کرتا ہوں تاکہ سیٹ پر اچھا ماحول بنا رہے۔
دوران انٹرویو اداکار جیکی شروف نے بھی انیل کپور کی شکایت لگاتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ انیل کپور نے گاڑی کا اے سی بند کر دیا تھا تاکہ اسے پسینہ آ جائے۔ انیل کپور نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سب بکواس ہے، جیکی سمیت سب مجھ سے جلتے ہیں، اس دوران ساتھ بیٹھی نیتو نے حیرانی سے پوچھا کہ پسینہ آنے سے کیا ہوتا ہے؟ اس پر انیل نے جواب دیا بس ایسے ہی قصے کہانیاں بنا دی ہیں، میری باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ انیل کپور کی نئی فلم ’’جُگ جُگ جیو‘‘ 24 جون کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں ورون دھون، کیارا اڈوانی، نیتو کپور اور منیش پول شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button