اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کو سب سے بڑا جھوٹا کیوں قرار دیا؟


پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز اسلم نے اداکار عدنان صدیقی کو شوبز انڈسٹری کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا یے۔ اعجاز اسلم نے آغا علی اور حنا الطاف کے ’دی کپل شو‘ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز پر کھل کر باتیں کیں۔اعجاز اسلم نے کہا کہ عدنان صدیقی انڈسٹری کے سب سے بڑے جھوٹے شخص ہیں، لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ ایسا جھوٹ نہیں بولتے جو کسی کے لیے نقصان دہ ہو بلکہ وہ لڑکیوں سے اپنی جان چھڑانے کے لیے جھوٹی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ اعجاز اسلم نے بتایا کہ ان کی شادی کو 25 سال ہو چکے اور گھر والوں کی مرضی سے شادی کی تھی، پروگرام کے دوران ان کی اہلیہ سبین اعجاز نے بتایا کہ شادی کے بعد ہی بزنس کی تعلیم حاصل کی اور دو بچوں کے ہوتے ہوئے یونیورسٹی میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایک سوال کے جواب میں اعجاز اسلم نے بتایا کہ وہ ڈائٹ پر یقین نہیں رکھتے، البتہ وہ صحت مند رہنے کے لیے ورزش کو ترجیح دیتے اور اچھی غذا کھاتے ہیں، فٹنیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مرد حضرات کا ماہ نور بلوچ بھی کہا جاتا ہے۔اداکار نے کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے سینئرز بلکہ اپنے جونیئرز سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور وہ نئے اداکاروں کو ایسی باتوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں جو ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

اعجاز اسلم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت سی مشکلات دیکھیں اور غلطیاں کیں، اس لیے جو غلطیاں ان سے ہوئیں یا جن مشکلات کا ان کو سامنا ہوا، وہ ان سے اپنے جونیئرز کو آگاہ کرتے ہیں۔ اعجاز اسلم نے کہا میں نے سنا ہے کہ عروہ حسین کا شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں اور ہدایت کاروں سے رویہ ٹھیک نہیں ہوتا، یہ بھی کہا گیا کہ عروہ نے ایک مرتبہ ایک ہدایتکار کو بھی جھاڑ پلا دی تھی۔ اداکار نے کہا کہ اگر عروہ حسین سے متعلق باتیں درست ہیں تو انہیں اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے، تاہم وہ یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ یہ باتیں سچی ہیں کیونکہ انہیں عروہ ایسی نہیں لگتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button