امیتابھ بچن اور شاہ رخ کو قتل کی دھمکیاں کیوں ملیں؟


بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹارز ایک طرف پرتعیش زندگی گزارتے ہیں تو دوسری جانب انہیں قتل اور زیادتی جیسی سنگین دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور امیتابھ بچن، فلم ساز کرن جوہر سمیت شہرت یافتہ گلوکار آریجیت سنگھ اور سونو نگھم کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں تاہم خوش قسمتی سے اب تک ان پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور محفوظ ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ماضی میں دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، ڈرایا گیا تھا کہ ان کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے منہدم کردیا جائے گا، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ شاہ رخ کو اس سے قبل فلم شوٹنگ کے دوران بھی قتل کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو دھمکی آمیز خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ان کا حال بھی سدھو جیسا کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سدھو کو خالصتان تحریک سے وابستگی کی بنا پر بھی خطرات کا سامنا تھا اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شاید ان کے قتل میں گینگسٹرز کے علاوہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا بھی کوئی کردار ہو۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی تھی اور اب اسی میں سفر کرتے ہیں۔

سال 2010 کے دوران بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے پورے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، بعد ازاں اداکار کو موبائل فون پر بھی دھمکی آمیز پیغامات ملے جس پر انہوں نے رپورٹ درج کرائی۔
معروف گلوکار سونو نگھم کو چھوٹا شکیل نامی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button