امیتابھ بچن زندگی کے کون سے دن یاد کر کے رو پڑے؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں بگ بی کے نام سے پہچان بنانے والے بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کو یاد کرتے ہوئے بیٹی کے سامنے رو پڑے۔
بھارتی ٹی وی کے معروف شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے میزبان امیتابھ بچن نے شو کے دوران اپنے مشکل دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے فلموں میں کام ملنا بند ہو گیا تھا، میں بہت پریشان تھا۔
پھر ایک ٹی وی کی جانب سے مجھے شو کی آفر ہوئی تو انہی لوگوں نے کہا کہ آپ بڑے پردے سے چھوٹے پردے پر جا رہے ہیں جس سے آپ کو نقصان بھی ہو گا۔ ’’بگ بی‘‘ کے مطابق مگر میں نے شو والوں سے کہا کہ پہلے آپ لوگ مجھے یہ شو دکھائیں کہ ہوتا کیسے ہے۔ وہ لوگ مجھے لندن لے گئے جہاں میں شو کے میزبان سے ملا اور بیٹھ کر پہلی مرتبہ وہ شو دیکھا۔
امیتابھ بچن نے بتایا کہ میں نے شو انتظامیہ سے فرمائش کی کہ اگر مجھے ایسا ہی سیٹ اور ایسا ہی ماحول فراہم کر سکتے ہیں تو میں یہ شو کرنے کے لیے تیار ہوں، مگر پہلی مرتبہ جب یہ شو آنے والا تھا تو بہت پریشان تھا کہ کیا ہوگا؟
بگ بی کے مطابق لیکن ان کے پہلے ہی شو پر عوام نے انہیں اتنا ذیادہ پیار دیا کہ انکا حوصلہ بڑھ گیا اور آج 21 سالوں سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے عوام مجھے فلموں سے زیادہ اس شو میں پیار کر رہے ہیں، یہ بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ مگر پھر انہوں نے اپنے جذبات کو کنٹرول کیا اور کہا کہ میں بھی انسان ہوں اس لیے جذباتی ہو گیا لیکن آج بھی مجھے پرانا وقت یاد آجاتا ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو بھارت سرکار کی جانب سے 1984 میں پدما شری ایوارڈ، 2001 میں پدما بھوشن، اور 2015 میں پدما وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ 2007 میں فرانس کی جانب سے امیتابھ بچن کو لیجینڈ آف آنر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا، بالی ووڈ سٹار ہالی ووڈ فلموں بیز لوہرمین اور دی گریٹ گیٹس بے میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔