بالآخرعالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بیٹی کے والدین بن گئے

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالآخر ماں باپ بن گئے ہیں اور ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیر، شیرنی اور ان کے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو گئی ہے۔عالیہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد متعدد بولی ووڈ اور ہولی ووڈ شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے ریاست مہراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے نجی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا۔انہوں نے 6 نومبر کی دوپہر 12 بجے بچے کو جنم دیا۔عالیہ بھٹ کے ہمراہ ہسپتال میں شوہر رنبیر کپور، ساس نیتو کپور اور والدہ سونی رضدان بھی تھیں جب کہ خبریں نشر ہونے کے بعد مداح بھی ہسپتال کے باہر پہنچ گئے۔
اداکارہ نے رواں برس جون میں بتایا تھا کہ وہ امید سے ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اب انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ کپور فیملی اس وقت خوشی سے نہال ہے۔ سوشل میڈیا دیکھا جائے تو وہاں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کو ملنے والے تحفے زیربحث ہیں۔
رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ نے عالیہ کی گود بھرائی کچھ ماہ پہلے بہت دھوم دھام سے کی تھی۔ اس روز بہت سے رشتے داروں اور مشہور شخصیات نے عالیہ اور ان کی بیٹی کو تحفے دیئے تھے۔
نیتو سنگھ نے اس موقع پر اپنی بہو کو کئی کروڑ کا ایک ہیروں کا ہار دیا جبکہ کرن جوہر نے 10 کروڑ مالیت کا ممبئی میں ایک خوبصورت سا فلیٹ عالیہ اور رنبیر کو تحفے میں دیا، اس فلیٹ میں 2 کمرے ہیں۔ یاد رہے کہ ہم جنس پرست کرن جوہر نے عالیہ بھٹ کو اپنی بیٹی بنا رکھا ہے۔
ماضی کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے عالیہ کے حاملہ ہونے کی خبر سنتے ہی نیک تمنائیں اور بھگوان کی چھوٹی سی مورتی تحفتاً دی، اس کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور نے بطور نند عالیہ کو گوچی کا مہنگا ترین ہینڈ بیگ دیا جس کی قیمت دو لاکھ روپے تھی، جبکہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے بیٹی کو 80 لاکھ روپے کا سونے کا سیٹ بطور تحفہ دیا۔
چونکہ سلمان خان کو عالیہ اپنا بڑا بھائی کہتی ہیں لہٰذا سلمان نے بڑا بھائی ہونے کا فرض یوں ادا کیا کہ اپنی منہ بولی بہن کی بیٹی کے لئے خاص طور پر کیلیفورنیا سے آرگینگ اجزاء سے بنی بچوں کی ضروری اشیاء اور کھلونے منگوا کر دیئے۔ اسی طرح اداکار ورون دھون نے ہیرے کی انگوٹھی اور شاہ رخ خان نے خوبصورت سونے کی چین عالیہ بھٹ کو تحفے میں دی، عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے پرستاروں کو ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے خاندان میں ہونے والے نئے اضافے سے متعلق خوش خبر دی، عالیہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ہماری بیٹی آگئی ہے اور یہ کیا جادوئی بیٹی ہے۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی رواں سے اپریل میں ہوئی تھی۔ عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں انڈیا کی کئی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی۔ کپل شرما نے ایک کمنٹ میں لکھا کہ ممی، پاپا مبارک ہو۔ یہ آپ کے لیے سب سے بہترین تحفہ ہے، اداکارہ سونم کپور نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے آپ کی شہزادی کو دیکھنے کا انتظار نہیں ہو رہا، اکشے کمار نے کہا کہ دنیا میں بیٹی کی موجودگی سے زیادہ اچھی کوئی اور چیز ہی نہیں۔