بالی ووڈ سٹارارباز خان کی زندگی تنائو میں کیوں گزری؟


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی رشتوں، صحت اور کیرئیر کے حوالے سے کافی تنائو کا شکار رہی ہے، ارباز کی ’’تنائو‘‘ کے حوالے سے ویب سیریز 11 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس کو اسرائیلی فلم کا آفیشل ری میک بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کی ’تناؤ‘ کے نام سے ویب سیریز 11 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، ارباز خان نے فلم دبنگ کے ذریعے 2010ء میں بطور پروڈیوسر کیریئر شروع کیا تھا، حال ہی میں اپنی اگلی فلم پٹنہ شکلا کا اعلان کیا ہے، ارباز خان آج کل اسی نوعیت کےدیگر پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔

بھارتی اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے تناؤ سے بھرپور لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ایک وقت تھا وہ پیسے، کیریئر، رشتوں اور صحت کو لے کر بہت ہی زیادہ تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تناؤ سے بھرے لمحات سے لڑتے رہتے ہیں، کسی کی بھی زندگی میں ایسا وقت نہیں ہوتا کہ وہ تناؤ کا شکار نہ ہو، ارباز خان نے مزید کہا کہ تناؤ کام کا ہوتا ہے، پیسے کا، رشتوں کا اور صحت سے متعلق ہوتا ہے، یہ پوری زندگی ہمارے ساتھ ہوتا ہے، ایک وقت ہوتا ہے کہ ہم اس سب کو توازن میں لے آتے ہیں، یہی عمل تناؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کار آمد ہے، میں نے اوائل عمری میں ہی زندگی کو توازن میں رکھنا سیکھ لیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب میں بہت سی چیزوں کے باعث تناؤ میں مبتلا ہوا تھا۔ارباز خان کا کہنا تھا کہ نوجوانی کے سالوں میں آپ کیریئر کے بارے میں سوچتے ہیں تو تناؤ آتا ہے لیکن پھر آپ چیزوں کو بہترین انداز میں دیکھتے ہیں، پھر زندگی میں ایک مرحلے پر انہیں قبول کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار نے 1998 میں ملائیکا اروڑا سے شادی کی، 18 سال کے خوشگوار تعلق کے بعد ان کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہوگئی تھی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ ابھی بھی دونوں سے ایک ساتھ ملتا ہے اور ان دنوں وہ پڑھائی مکمل کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم ہے۔

Related Articles

Back to top button