بالی ووڈ ہاٹ گرل ملائیکہ اروڑہ کی ڈزنی پلس میں انٹری

بالی ووڈ کی ہاٹ لیڈی کہلانے والی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے ڈزنی پلس پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کا اعلان کر کے مداحوں کے دل کے تار چھیڑ دیئے ہیں، سوشل میڈیا پر ہرطرف ان کے شو ’’موو ان ود ملائیکہ‘‘ کے چرچے ہیں، بالی ووڈ سٹار اپنے شو کے ذریعے مداحوں کو 5 دسمبر سے اپنی زندگی میں جھانکنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’برسوں تک لوگ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھتے آئے ہیں لیکن اب اس شو کے ذریعے میں اپنے اور اپنے مداحوں کے درمیان کی دیوار کو توڑ کر انھیں اپنی دنیا میں مدعو کر رہی ہوں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر یہ ملائیکہ کا پہلا پراجیکٹ ہے اور انھوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے ماضی، حال اور مستقبل کی جھلک پیش کریں گی یعنی بات انکے سابق شوہر ارباز خان سے لے کر موجودہ بوائے فرینڈ ارجن کپور تک ضرور پہنچے گی، امید ہے کہ اس شو میں کیمرے کے فلٹر کے ساتھ ساتھ ان کی حقیقی زندگی کا فلٹر بھی آف رہے گا، ورنہ فلمی جگت کی اس چکا چوند والی دنیا میں کیمرہ اور ایکشن کی آواز بلند ہوتے ہی اصل زندگی پردے کے پیچھے چلی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button