برہنہ فوٹو شوٹ کرانے پر مقدمے کی درخواست دائر

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویرسنگھ کیخلاف برہنہ فوٹو شوٹ کرانے پر مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کے خلاف ممبئی پولیس اسٹیشن میں مقدمے کی درخواست جمع کرائی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ درخواست گزار کون ہے اور نہ ہی اب تک کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکار کا یہ عمل اخلاقاً جائز نہیں جس سے انسانی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچا، رنویر کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کو میگزین کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کرانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کے خلاف میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔

ادھر عالیہ بھٹ سمیت دیگر نامور اداکاروں نے رنویر کی کھل کر حمایت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button