برآمدات 28.67 فیصد تک بڑھ گئیں

وزارت تجارت کے مطابق چار ماہ کے دوران ملک کے 8 شعبوں بشمول ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 28.67 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق ترقی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے ، رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ مصنوعات کی برآمدات رواں سال جولائی اور اکتوبر کے درمیان 5 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالرہو گئی ہیں ۔

برآمدات گزشتہ سال کے 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں گھریلو ٹیکسٹائل کی 22 فیصد بڑھ کر ایک ارب 57 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی ہیں ۔ 2022 کے 4 مہینوں میں گزشتہ سال کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں مردوں کی مصنوعات کی برآمدات 32 فیصد سے بڑھ کر ایک ارب 57 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں ۔

رواں برس 4 مہینوں میں اعدادو شمار کے مطابق چاول کی برآمدات 19 فیصد اضافے کے ساتھ 59 کروڑ 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھیں ۔ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں کاٹن فیبرک میں 20 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں اور رواں سال 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جرسی اور کارڈیگن کی برآمد 33 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں جو 60 فیصد اضافہ ہوا ، گزشتہ سال کے 23 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اب 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی سطح پر آ گیا ۔

Related Articles

Back to top button