’’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے‘‘ ڈائیلاگ ’’جوان‘‘ کا حصہ کیسے بنا؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’جوان‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی جس ڈائیلاگ نے اس فلم کی مقبولیت میں اضافہ کیا وہ اصل میں سکرپٹ کا حصہ ہی نہیں تھا بلکہ اس کو بعد میں شاہ رخ کی پسند پر سکرپٹ میں شامل کیا گیا تھا۔’’جوان‘‘ کے ٹریلر سے ہی اس ڈائیلاگ کو شہرت ملی اور اسے فلمی مداحوں نے اداکار کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری سے جوڑ دیا ہے، فلم کے ڈائیلاگ رائٹر سومیت اروڑا نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ خان کا یہ ڈائیلاگ فلم کے مسودے میں ابتدائی طور پر شامل نہیں تھا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ فلم کے سین میں ایسے ڈائیلاگ کی ضرورت محسوس ہوئی اور جب انہیں طلب کیا گیا تو انہوں نے یہ ڈائیلاگ بتایا جو فلمساز ایٹلی اور شاہ رخ خان کو پسند آیا اور اسے شوٹنگ والے دن ہی اسکرپٹ میں شامل کیا گیا۔7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی میگا تھرلر فلم میں شاہ رخ باپ بیٹے کا ڈبل رول ادا کررہے ہیں اور فلم کے اندر متعدد سیاسی اور سماجی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔سومیت اروڑا کے مطابق انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ دائیلاگ اتنا زیادہ مشہور ہوگا لیکن جس انداز میں کنگ خان نے اس کو شوٹ کرایا اس نے ڈائیلاگ کو الگ شناخت دے دی ہے۔