جمائما کی فلم ’’وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ ریلیز کیلئے تیار


پاکستانی، برطانوی اور بھارتی اداکاری کا حسین امتزاج فلم ’’ وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ کو 27 جنوری 2023 کو ریلیز کرنے کا اعلان یو گیا ہے۔ فلم کی اہم بات یہ ہے کہ اس کو سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی ہدایتکاری میں بنایا گیا ہے، فلم میں پاکستانی و بھارتی اداکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے۔ جمائمہ گولڈ سمتھ نے انسٹا گرام پر فلم کی تصویر شیئر کر کے نمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم ’وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ برطانیہ کے سنیما گھروں میں 27 جنوری 2023 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستانی ادارکاہ سجل علی کے ساتھ انڈین اداکارہ شبانہ اعظمیٰ بھی کام کر رہی ہیں جبکہ مرکزی کردار برطانوی اداکار شہزاد لطیف اور اداکارہ للی جیمز نبھائیں گی۔نجمائمہ گولڈ سمتھ اس فلم کی لکھاری اور پروڈیوسر ہیں جبکہ انڈین ہدایت کار شیکھر کپور اس فلم کے ہدایت کار ہیں، جمائمہ کی یہ فلم رومانوی نوعیت کی ہے جس کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔

ان کی فلم کی ریلیز کے بارے میں انسٹا گرام پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تعریفی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، بیلا فروڈ کہتی ہیں کہ بہت اعلیٰ، مجھ سے مزید انتظار نہیں ہو رہا، جولیا لکھتی ہیں کہ مبارک ہو، کتنا شاندار ہے، انتظار نہیں ہو رہا۔

وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ میں شامل پاکستانی اداکارہ سجل علی کے لیے یہ فلم بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ وہ بین الاقوامی فلم میں کام کر رہی ہیں، اس سے پہلے سجل علی انڈیا کی فلم ’موم‘ میں نواز الدین صدیقی، اکشے کھنہ اور سری دیوی کے ساتھ کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، دوسری جانب فلم کی عکس بندی کے دوران جمائمہ بھی سجل علی کے ساتھ کافی خوش گوار مُوڈ میں نظر آئیں۔

سجل علی حالیہ دنوں میں ٹیلی ویژن پر بھی کافی مقبول رہی ہیں، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے کامیاب ڈرامے صنف آہن میں بھی فوجی کا کردار نبھایا ہے۔

Related Articles

Back to top button