ایک ہفتے میں فی تولہ سونا 27 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہونےکے بعد 2 لاکھ 12ہزار  روپےکا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں ایک ہفتےکے دوران فی تولہ سونا 27 ہزار 800 روپے سستا ہوا ہے۔

آج پاکستانی صرافہ میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 428 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 4 ڈالر کم ہوکر 1919 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

Back to top button