جونی ڈیپ کی بیوی امبر نے خود کو دیوالیہ ظاہر کردیا


گھریلو تشدد کے الزامات پر اپنے شوہر ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ پر 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے عدالت کی جانب سے خود پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کے بعد یہ دعویٰ کر دیا ہے کہ وہ تو دیوالیہ ہو چکی ہے۔

اداکارہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میری موکل غریب ہیں لہٰذا ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا نہیں کر سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ ایک امریکی عدالت نے جونی ڈیپ کی جانب سے دائرہ کردہ ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امبر ہرڈ کو سابق شوہر کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ساتھ ہی عدالت نے امبر ہرڈ کی جانب سے دائرہ کردہ 10 کروڑ ہرجانے کے دعوے میں جونی ڈیپ کو بھی 20 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، دونوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے قانونی جنگ جاری تھی، دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تاہم اب امبر ہرڈ کے وکلا نے کہا ہے کہ ان کی موکلا غریب ہیں، ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ہرجانے کی رقم ادا کریں، اداکارہ کی وکیل نے کہا ہے کہ ان کی موکلا اتنی خطیر رقم کسی صورت ادا نہیں کر سکتیں۔ ہالی ووڈ سٹار نے واضح طور پر اپنی موکلا کی مجموعی دولت یا کمائی کا ذکر نہیں کیا، البتہ بتایا کہ امبر ہرڈ کے پاس اتنے پیسے نہیں، وکیل نے یہ بھی بتایا کہ ممکنہ طور پر اداکارہ عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گی یا پھر وہ عدالت میں خود کو ’دیوالیہ‘ قرار دینے کی درخواست دائر کریں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ امبر ہرڈ ہرجانے کی رقم کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گی یا پھر وہ خود کو ’دیوالیہ‘قرار دلوائیں گی اگر وہ خود کو ’دیوالیہ‘ قرار دلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرتی ہیں اور ان کی درخواست منظور ہو جاتی ہیں تو وہ ہرجانے کی رقم ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ادا کرنے سے بچ جائیں گی۔

دوسری جانب جونی ڈیپ کے وکیل نے دعوی ٰکیا ہے کہ امبر ہرڈ نے 2013 سے اب تک مجموعی طور پر 20 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے، گزشتہ ایک دہائی کے دوران امبر ہرڈ نے متعدد فلموں، ماڈلنگ منصوبوں، فلاحی کاموں، خیراتی ایونٹس، ایلون مسک سے معاشقے سمیت دیگر افراد سے رومانوی تعلقات اور جونی ڈیپ سے طلاق کے عوض 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔ وکیل کے مطابق کمائی میں سے اداکارہ کے اخراجات نکالے جائیں تو اب بھی امبر ہرڈ کے پاس ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز موجود ہوں گے جبکہ عدالت کی جانب سے ان پر ایک کروڑ 35 لاکھ کا ہرجانہ عائد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button