ریلیز سے قبل کروڑوں چھاپنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کی کاسٹ نے کتنا معاوضہ لیا؟

اپنے گانوں، لباس، ڈانس کی وجہ سے مذہبی، سیاسی حلقوں کی تنقید کی زد میں آنے والی بالی ووڈ کنگ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ نے جہاں ریلیز سے قبل ہی 100 کلب میں جگہ بنائی اس کے ساتھ اس کی کاسٹ نے بھی بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم رواں برس کی میگا بجٹ فلموں میں سے ایک ہے جس کی تیاری کے لیے 240 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ ہوا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے پٹھان میں کام کرنے کے سب سے زیادہ35 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔
اس کے بعد اداکار جان ابراہم نے فلم میں کام کرنے کا 15 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا، اس کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے 10 کروڑ روپے لیے، بتایا جا رہا ہے کہ 150 کروڑ روپے فلم کی پروڈکشن پر خرچ ہوئے جبکہ ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
فلم کی تشہیری مہم پر 15 کروڑ کے اخراجات آئے، یہ تمام اخراجات ملا کر ’پٹھان‘ کا کُل بجٹ 240 کروڑ روپے بنا، واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹھان کو بھارت سمیت دنیا کے 100 ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے جہاں پہلے ہی شاہ رخ خان کی فلم اور گانوں کےخوب چرچے ہو رہے ہیں۔
فلم میں سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا ہے جہاں وہ چلتی ٹرین میں دھواں دار انٹری دیتے ہوئے شاہ رخ خان یعنی پٹھان کو بچانے پہنچتے ہیں۔ شاہ رخ خان 2018 کی آخری فلم ’زیرو‘ کے 4 سال بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سوارا بھاسکر نے اپنی ٹوئٹ میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے ’’بے شرم رنگ‘‘ پر بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے دی گئی دھمکی کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بات لکھی، دپیکا پڈوکون نے جس خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں بی جے پی کے رہنما اور مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مِشرا کا بیان بھی دیا گیا تھا۔ ناروتم مِشرا نے ایک روز قبل ہی دھمکی دی تھی کہ وہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور یہ کہ ان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ کو ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر اسے نیم عریاں دکھایا گیا ہے، سوارا بھاسکر نے جس خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ناروتم مِشرا نے یہ بھی کہا تھا کہ ’بے شرم رنگ گانے میں زعفرانی رنگ پہنی خاتون کے جسم پر ہاتھ پھیرتے دکھایا گیا ہے۔